بنگلورو: 19/اگست- کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا، ’’کرناٹک میں کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد ٹی بی میں مبتلا ہونے کے 23-25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ہم نے کورونا سے شفایاب ہونے والے تمام افراد کی ٹی بی کے لئے جانچ شروع کر دی ہے۔‘‘