آئیڈیل اسکول بسوا کلیان کے دسویں جماعت (CBSE) کے شاندار نتائج
بسوا کلیان: 6 مئی (اے این ایس) آئیڈیل اسکول بسوا کلیان کے سی بی ایس ای دسویں جماعت کے شاندار نتائج رہے۔ بہترین کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کوانتظامیہ اوراساتذہ نےمبارکباد پیش کیا۔
مسلسل گزشتہ6سالوں سے آئیڈیل اسکول بسوا کلیان کے سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج %100فیصد رہے ہیں۔ جس کی وجہ سےشہر بسواکلیان کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
تفصیلات کے مطابق امسال 2019 میں بھی سی بی ایس ای دسویں جماعت کے امتحانات میں آئیڈیل اسکول سے تقریبا58طلباوطالبات نے امتحان لکھا، تمام طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح ادارے سے کامیاب ہونے والے طلبہ کا تناسب%100فیصد رہا۔جن میں سے اکثر نے اعلی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارے کی سطح پر نمایاں کامیابی درج کرنے والے طلبہ میں فراست متین، شازیہ رحمن اورعدنان سمیع قابل ذکر ہیں۔
مجاہد پاشاہ قریشی چیئرمین الفرقان ایجوکیشن ٹرسٹ۔بسوا کلیان نےاسکول کے شاندار نتائج پراہنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اورطلباء،اولیاء طلباء اورٹیچرس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئےانہوں نے اس شاندار کامیابی کا سہرا طلبہ کی محنتوں،اساتذہ کی رہنمائی، والدین کے تعاون اور ادارے کی منظم منصوبہ بندی کو ٹھہرایا۔ اور کہا کہ سی بی ایس ای کا نصاب جو کہ بہت ہی وسیع اور طویل ہے اور اس مرتبہ بورڈ نے مکمل نصاب پر امتحان لیا تھا۔ اس کے باوجود مکمل نصاب کا احاطہ کرنےکےلیے تمام ٹیچرز اورطلبہ نے خوب محنت کی۔ یاد رہے کہ سی بی ایس ای کےنصاب کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ مسابقتی امتحانات میں معاون و مددگار ہوتا ہے۔ بلاشبہ تعلیمی میدان میں طلبہ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
مجاہد پاشاہ قریشی نے مزیدکہا کہ الحمدللہ ادارے نے اپنے قیام ہی سے مسلسل محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ساتھ تعلیمی میدان میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جملہ اسٹاف آئیڈیل سکول کو مبارکباد پیش کی کہ اسٹاف اور طلبہ کی محنتوں اور اللہ تعالی کے فضل کا نتیجہ رہا ہے کہ ادارہ تعلیمی لحاظ سے ترقی کی سمت بڑھی تیزی کے ساتھ اپنی منفرد شناخت بناتا جارہاہے۔