آسام اسمبلی نے آسام مویشی تحفظ بل، 2021 پاس کر دیا ہے۔ اب مندر کے 5 کلو میٹر کے دائرہ میں گائے کے گوشت کی خرید یا فروخت پر پابندی ہوگی۔ اس بل کو پاس کرانے کے لیے آسام کی بی جے پی حکومت کافی سرگرم نظر آ رہی تھی، لیکن اقلیتی طبقہ اس بل کے پاس ہونے سے خوش نہیں ہے۔