بیدر: شیخ جمیل احمد عطاری کا عقد مسعود
بیدر: 2/اگسٹ (اے ایس ایم) امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی و الحاج محمد عبدالقادر صاحب مرحوم کے نبیرہ، جناب شیخ مقبول مالک شبانہ ہوٹل بیرون شاہ گنج بیدر کے فرزند شیخ جمیل احمد عطاری رکن مجلس مدنی کورسیز بین الاقوامی امور دعوت اسلامی ہند کا عقد مسعود جناب شیخ عبدالرزاق مرحوم ساکن گولہ خانہ بیدر کی دختر کے ساتھ مسجد درگاہ حضرت پیر فانی ؒ بیدر میں نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔
مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاح پڑھا اور بعنوان شادی، ادائیگی مہر کے عنوان پر پر اثر خطاب کیا اور دعا فرمائی۔مبلغین دعوت اسلامی نے حمد نعت، منقبت اور سہرا پڑھ کر سنانے کی سعادت حاصل کی۔محفل عقد رابیعہ فنکشن ہال اور رحمت فنکشن ہال میں پر تکلف ضیافت ولیمہ میں مبلغین دعوت اسلامی، علمائے مشائخین، معززین شہر دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے بغلگیر ہوکر مبارکباد دی۔ جناب شیخ محبوب مالک شبانہ ہوٹل کی سرپرستی میں شیخ احمد،شیخ مولانابابا صاحب اور جناب مرحوم الحاج محمد عبدالقادر فیملی نے مہمانوں کا پر جوش استقبال کیا۔