آپ کیا ہیںMLA صاحب؟ کئی سکندر، زمین کے اندر ہوئے ہیں!: سبھاش کلور
ہمناآباد: 2/اگست (ایس آر) رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کیا بات کر رہے ہیں خود انہیں نہیں پتا ہے اے پی ایم سی میں تحریک عدم اعتماد خود کانگریس پارٹی نے لایا ناکامی حاصل ہونے پر کہتے ہیں کے کانگریس پارٹی نے نہیں لایا، بھدریش پاٹل کو کبھی کانگریس پارٹی کا تائیدی اُمیدوار کہتے ہیں تو کبھی بی جے پی کا۔ راج شیکھر پاٹل کی باتیں میری سمجھ میں نہیں آرہی ہیں۔ یہ باتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر و چیر مین بی ایس ایس کے سبھاش کلور نے اپنی رہائش گاہ پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے اے پی ایم سی میں تحریک عدم اعتماد میں جیت حاصل کرکے جشن منانے میں غلط ہے کیا، بھدریش پاٹل پچھلے 4 سالوں سے صدر کے عہدے پر ہیں اگر اس دوران کچھ بدعنوانیاں ہوئی ہیں تو اس کے بارے میں ہم کیوں پوچھنا بی جے پی میں تو یہ اب شامل ہوئے ہیں۔ راج شیکھر پاٹل ہروقت کہہ رہے ہیں کے میری رکن اسمبلی کی رکنیت سپریم کورٹ سے رد ہوئی ہے سپریم کورٹ میں میرے خلاف راج شیکھر پاٹل کو جیت کیسے حاصل ہوئی ہے عوام کے سامنے یہ بھی لائیں۔ میں نے اپنی تین سالہ دور کارکردگی میں بہترین کام انجام دئیے ہیں میری رکن اسمبلی کی رکنیت کسی بدعنوانی کی وجہہ سے نہیں بلکہ آفس آف پرافیٹ رکھنے کی بنیاد پر ہوئی ہے اور آج خود رکن اسمبلی گتہ داری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری رکن اسمبلی کی رکنیت کو رد کرواکر راج شیکھر پاٹل نے کونسا بہادری کا کام کیا ہے حکومت کی جانب سے جو بھی سرکاری سہولتیں دی گئی تھی اُس کو میں نے واپس کر دیا ہے، میں سابق رکن اسمبلی ہوں اخباری نمائندے جب میرے نام کے ساتھ سابق رکن اسمبلی لکھ رہے ہیں تو انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے اگر کسی اخباری نمائندے کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی تو میں اُس کا ساتھ دوں گا۔
بی ایس ایس کے میں ساگوان کی لکڑی کو فروخت کیا گیا ہے اس کے لئیے ٹینڈر طلب کئیے گئے تھے جس نے سب سے زیادہ بولی لگائی ٹینڈر اُسی کو دیا گیا ہے اور فیکٹری کا سامان فروخت کرنے والوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔پدماکر پاٹل نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میں نے پچھلے دنوں اپنے خطاب میں کہا کے روان کی لنکا جل جائے گی،لنکا سے مراد ہمناآباد نہیں بلکہ کانگریس پارٹی ہے اور جہاں تک اسمبلی انتخابات میں میری شکست کی ہے وہ تو انتخابات کا ایک حصہ ہے ہر بڑے لیڈر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کئی سکندر زمین کے اندر ہوئے ہیں۔ تو ایم ایل اے صاحب آپ کیا ہیں؟ عوام کے ووٹ کو اپنا ووٹ بول رہے ہیں تو یہ ان کا گھمنڈ بول رہا ہے۔
2010میں آنجہانی بسواراج پاٹل کانگریس کو خیر آباد کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیا رکی تھی ان کے بارے میں راج شیکھر پاٹل کا کیا خیال ہے،اے پی ایم سی کے صدر بھدریش پاٹل کے بارے میں کہتے ہیں کے کانگریس پارٹی سے جیت حاصل کی ہے اور کبھی کہتے ہیں ان سے ہمارا لینا دینا نہیں ہے ہمناآباد کی عوام اس بات سے بخوبی واقف ہے کے ایک گھر میں کتنے پارٹیوں کے جھنڈے تھے۔
بی جے پی یو تھ لیڈر ڈاکٹر سدھوپاٹل نے اپنے خطاب میں کہا کے راج شیکھر پاٹل کہتے ہیں کے میں نے انکی پیٹ میں خنجر گھونپ کر پارٹی چھوڑی ہے جو کے غلط ہے میں نے اپنی عزت کی خاطر بی جے پی میں شامل ہوا ہوں میں نے کسی کی پیٹ میں خنجر نہیں گھونپا ہے،کانگریس پارٹی میں کون کس کس سے کتنا کمیشن لیتا ہے اس بات کے مکمل ثبوت ہیں میرے پاس وقت آنے پر ان کو منظر عام پر لاؤں گا۔
ہمناآباد تعلقہ میں اگر کوئی فنکشن کر کے مجھے مدعو کرتا ہے تو اُس کو دھمکی دی جا رہی ہے پچھلے دنوں میر ے آنجہانی بھائی شرنپا پاٹل کے فرزند کی شادی تھی شادی کی دعوت میں لوگوں کو نہ جانے کی دھمکی دی گئی ہے اگر وہ ایسا کرتے رہے تو عوام ان کو سبق سکھلائے گی۔ بھدریش پاٹل کو عوام نے منتخب کیا ہے وہ کیوں مستعفی ہونگے میں نے پہلے بھی عوامی خدمات انجام دی ہیں اور آنیوالے دنوں میں دیتا رہوں گا۔
اس موقع پر ملکاارجن پربھا، ناگیش کلور، راجو بھنڈاری، سنتوش پاٹل، گریش تومبا، بھدریش پاٹل، بابو ٹائیگر کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے