مختصر مگر اہم

ملک میں کورونا کے پھر41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 593 کی اموات

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41649 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 37291 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی، جبکہ 593 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

نئے کیسز کے بعد ملک میں کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جن میں سے 3 کروڑ 7 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے۔ تازہ اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ فعال کیسز بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

وہیں، ملک بھر کے 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کورونا ویکسین کی پہلی یا دونوں خوراکیں حاصل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!