اقتصادی طور پر کمزور طلبا کو میڈیکل کورسز میں 10 فیصد ریزرویشن: وزارت صحت
نئی دہلی: وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے فیصلہ کیا ہے کہ آل انڈیا کوٹا اسکیم کے تحت ملک بھر کے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل اور ڈینٹل کورسز (ایم بی بی ایس، ایم ڈی، ایم ایس، ڈپلومہ، بی ڈی ایس، ایم ڈی ایس) میں او بی سی کو 27 فیصد اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو 10 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔