ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک: 19/جولائی سے 10ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز، 8/لاکھ طلبہ لکھیں گے امتحان

بنگلورو: کرناٹک ایس ایس ایل سی جماعت دہم کے امتحانات 2021 کل یعنی 19/جولائی سے آغاز ہوگا۔  10ویں جماعت کے یہ بورڈ امتحان 2دن یعنی 19/جولائی سے 22/ جولائی 2021 ء کو لیا جائیگا۔ یہ ایم سی کیو کے ساتھ معروضی قسم کا امتحان ہوگا اور طلباء کو او ایم آر شیٹس ملیں گی۔ امسال ریاست بھر سے تقریبا 8 لاکھ طلباء نے امتحان کے لئے اندراج کیا ہے۔

گذشتہ سال کے مقابلہ میں کرناٹک ایس ایس ایل سی 2021 کے امتحانات کی طرز اور وقت مختلف ہیں۔ کرناٹک کے ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم ایس سریش کمار اعلان کیا تھا کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات احتیاطی تدابیر کے ساتھ COVID-19 کی صورتحال کے درمیان کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کرناٹک ہائی کورٹ نے ایس ایس ایل سی امتحانات 2021 کے انعقاد کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جبکہ دیگر تمام ریاستوں نے وبائی صورتحال کی وجہ سے امتحان منسوخ کردیا اور داخلی تشخیص کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا، کرناٹک بورڈ نے پچھلے سال کی طرح ہی امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!