ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی میں تیزبارش اور مٹّی کھسکنے سے متاثرہ علاقوں کا جماعت اسلامی کے وفد نے کیا دورہ

ممبئي: 18/جولائی (پی آر) ممبئی میں کل ہوئے تیز بارش کے سبب ممبئی کے مختلف علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وکرولی اور واشی ناکہ کے کچھ علاقے بری طرح لپیٹ میں آئے ہیں اور اس زوردار بارش کے سبب مٹّی اور پتھر کھسک کر گھروں کی طرف آگئے اور بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ جماعت اِسلامی ہند کے وفد نے متاثرین کے گھر والوں سے بات کی اور کچھ کی ممکنہ مالی مدد بھی کی۔ کُل ۱۸ لوگوں کی موت کے بارے میں پتہ چلا ہے اور مزید کئی متاثرین زخمی حالت میں دواخانوں میں زیرِ علاج ہے۔

اِس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے ممبئی کے صدر جناب عبد الحسیب بھاٹکر موجود تھے۔   کشور نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس کے گھر کا ایک جانب کا حصہ بالکل ٹوٹ چکا ہے اور گھر کا سازو سامان اور دیگر کئی چیزیں متاثر ہوئی ہے۔ ایک فیملی کے بارے میں پتہ چلا کہ اس گھر کے 8 لوگ اُسی اثنا میں دم توڑ گئے،صرف 2 ہی لوگ زندہ بچ سکے۔   

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے متاثرہ علاقے کا مکمل سروے کیا جس سے مزید زمینی صورتحال کا پتہ چلا۔بڑی تعداد کی موت کی وجہ کرنٹ لگنے سے ہوئی ۔ابھی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے ۔ الیکٹرک کے میٹر ٹکڑے جگہ جگہ پڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند چاہتی ہے کہ سرکاری عملہ مزید مستعدی سے کام کرے اور جو لوگ اب بھی محفوظ مقام پر نہیں جا پائے اُن لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی ترجیحی بنیاد پر حکومت کوشش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!