بگدل: آستانہ قادریہ میں ڈاکٹر اکرم قریشی بیدر کو تہنیت
بیدر:13/جولائی (اے ایس ایم) حضرت الحاج شاہ سید محمد حسین عالم قادری االشطاری ناگوری ؒ کے 39واں سالانہ صندل شریف کے موقع پر درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں بیدر کے ممتاز و ماہر صحت جناب ڈاکٹر محمد اکرم قریشی کی آمد پر ان کا ممتاز پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ کی سرپرستی میں شاندار استقبال کیا۔
سجادہ نشین صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرمحمد اکرم قریشی نے کورونا وباء کے دوران پریشان حال مریضوں کا ناصرف علاج کیا بلکہ انہوں نے اپنی خوش اخلاق گفتگو اور نرم مزاجی کے علاوہ بہترین مشوروں سے مریضوں کو تفصیلی بتایا اور مریضوں کا علاج کرتے ہوئے ان کا دل جیت چکے ہیں۔ اس موقع پر اعتراف خدمات کے طور پرڈاکٹر محمد اکرم قریشی اور ان کی ٹیم کو زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے شال و گلپوشی کی گئی۔
واضح رہے کے ڈاکٹر محمد اکرم قریشی بیدر کے ممتاز علمی و صوم صلاۃ پابند گھرانہ کے چشم و چراغ ہیں۔ حاجی شیخ محبوب قریشی مرحوم کے نبیرہ ہیں اور سابق رکن بلدیہ بیدر جناب محمدعظیم قریشی کے فرزند ہیں۔