میں بسواکلیان عوام کے مسائل حل کرنے اور وکاس کا تہیہ کرلیا ہے، سابق ایم ایل اے ملیکارجن کھوبا کا بیان
بسواکلیان: 6/جولائی (کے ایس) ضمنی انتخابات کے بعد تعلقہ بسواکلیان کے سابقہ رکن اسمبلی ملیکارجن کھوبا نے 4 دفعہ اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کئے تھے اور 2 مرتبہ وہ شکست کھائی۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں وہ ہارنے کے بعد وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ اب وہ بسواکلیان کے وکاس کے لئے کمربستہ نظرآرہے ہیں۔ اور بی جے پی میں اُنہیں اپنے اُمیدوار ٹہرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ اُسکے بعد انہوں نے آج اپنے قیام گاہ پر پریس میٹ رکھتے ہوئے بی جے پی کے سیمبال پوسٹرس اور دیگر اشیاء پارٹی کے سٹی صدر شنکر گوننے کے حوالے کیا۔
انہوں نے بسواکلیان کے عوام کو جملہ مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ اور انہوں نے امبیڈکر سرکل پہنچ کر 2/ سال سے زیرِ تعمیر امبیڈکر کے مجسمہ کو جلد سے جلد نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضمنی الیکشن کے بعد بسواکلیان تعلقہ بڑے صدمہ سے دو چار ہوا۔ جس میں درجنوں عوام کورونا میں ہلاک ہوگئے۔ اُنکی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی۔
اسی سلسلے میں الیکشن کے بعد میں تمام عوام کا شکریہ ادا کرنے یہاں آیا ہوں، جنہوں نے مجھے اپنا قیمتی وقت دیا اور مجھے بڑا تعجب ہوتا ہیکہ 2 سال سے ماہرِ قانون اور ملک اور سویدھان بنانے والے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا گیا۔ جو بڑی دُکھ بھری بات ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ساتھ چیف منسٹر یڈیورپا سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ مہاتما بسویشور کے مجسمہ کو ودھان سبھا کے پاس نصب کرنے کا فیصلہ لیا، جو خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے تجارتی معاملات میں مصروف تو نظر آرہی ہے لیکن مہنگائی کا کا اثر باز صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ عوام بے بس اور لاچار نظر آرہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی پکڑ توڑدی ہے۔ ریاستی و مرکزی حکومت پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان کے ضمنی انتخابات سے بی جے پی پارٹی کے ریاستی لیڈرز کے ساتھ منگلور میں ہوئی میٹنگ میں بتایا گیا تھا کہ بسواکلیان میں بی جے پی مقامی آدمی کو ہی دیا جائیگا لین غیر مقامی شخص شرنو سلگر جو کہ تعلقہ الند ضلع گلبرگہ کے رہنے والے ہیں انہیں ٹکٹ دیا گیا۔ بسواکلیان کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی ناراضگی بتاتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی پارٹی کی طرف سے دھاندلی ہوئی ہے، بہت شرم کی بات ہے۔ بسواکلیان کی عوام گذشتہ میں 2 مرتبہ مجھ پر بھروسہ جتا کر اسمبلی بھیجا تھا اور میں نے عوام کی اُمیدواں کو پورا بھی کیا تھا اور بسواکلیان تعلقہ کے لئے مختلف اسکیمات اور ترقیاتی بجٹ جاری کروایا ہے۔