علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ضلع بیدر کے دسویں جماعت کے نتائج پر ایک نظر

بیدر: 30اپریل (اے این ایس)کرناٹکا ایس ایس ایل سی بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا، جس میں لاکھوں طلباءنے حصہ لیا اور کامیاب بھی ہوئے ضلع بھر سے تقریبا 27312 طلبہ نےاس امتحان کو لکھا، جس میں سے 18080 طلباء نے کامیابی درج کرامجموعی طور پر کامیابی ضلع بیدر جوکہ پانچ تعلقہ جات پر مشتمل ہے۔ ہمناآبادتعلقہ سے جملہ 5730 طلبہ نے امتحان لکھا جسمیں سے 4203 طلباء نے کامیابی حاصل کی، تعلقہ ہمناباد سےکامیاب ہونے والے طلبہ کا مجموعی تناسب 72.68 فیصد رہا، ضلع بیدرکے تمام تعلقہ جات میں تعلقہ ہمناباد کو اول پوزیشن حاصل رہی۔۔

جبکہ دوسرے نمبر پر اورادتعلقہ کا شمار ہوتا ہے جہاں سے3217طلبا نےامتحان میں حصہ لیا جس میں سے 2156 طلبانے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر تعلقہ اوراد کا کے کامیاب طلبہ کا 67.02فیصدرہا۔ جبکہ تیسرے نمبر پر تعلقہ بھالکی جہاں سے 4509 طلبہ امتحان میں حصہ لیتے ہیں جن میں 2994 نے کامیابی حاصل کی مجموعی طور پر تعلقہ بھالکی سےکامیاب ہونے والے طلبہ کے نتائج کا تناسب 66.40 رہا.

تعلقہ بیدر 63.98فیصد کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا جہاں پر 7766 طلبا نے امتحان دیا تھا جن میں سے 4969 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح تعلقہ بسوا کلیان سے جملہ 6037 طلبہ نے حصہ لیا جبکہ یہاں پر کامیاب ہونے والے طلبہ 3758ر ہے بحیثیت مجموعی طور پر تعلقہ بسوا کلیان سے کامیاب ہونے والے طلبہ کا تناسب 62.25 رہا۔

مجموعی اعتبار سے سال 2018 میں ضلع بیدر کے دسویں جماعت کے نتائج60.71 فیصد کے ساتھ 33 ویں مقام پر تھا جبکہ اس مرتبہ ضلع بیدرنے 74.96 فیصد کے ساتھ ریاست کرناٹک میں 29واں مقام حاصل کیا۔ جبکہ ضلع بیدر کے بعد کلبرگی 30ویں مقام پرگدگ 31 بینگلورو ساؤتھ32 اور چوتھے مقام پر رہا۔ الغرض ضلع بیدر کے اس مرتبہ کچھ حد تک اطعمنان بخشش نتائج کی پیش قیاسی کرتا ہے مجموعی اعتبار سے یہاں کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داران میں ان نتائج سے حوصلہ بخش پیغام ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!