رینو سے عائشہ بنی خاتون کو ملے گی سیکورٹی، دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی: 2/جولائی- دہلی ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام مذہب قبول کرنے والی خاتون کو سیکورٹی دینے کی ہدایت دہلی پولیس کو دی ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اپنی مرضی سے اس نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام مذہب اختیار کیا، جس کے بعد یو پی پولیس، میڈیا اور کچھ گروپ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ دراصل شاہجہاں پور باشندہ خاتون کی طرف سے داخل عرضی میں بتایا گیا کہ رینو گنگوار سے عائشہ علوی بننے والی خاتون کو مذہب تبدیل کرنے کے بعد سے پریشان کیا جا رہا ہے۔اہم خبریں: رینو سے عائشہ علوی بنی خاتون کو ملے گی سیکورٹی، دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت