تازہ خبریںخبریںعالمی

سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کیلئے کوڈ ویکسینیشن کا آغاز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نوعمروں کے لئے کووڈ ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’وزارت صحت نے فائزر کووڈ ویکسین کے ساتھ 12 سے 18 سال کی عمر کے نوعمروں کو حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کر دیا ہے‘‘۔ وزارت کے مطابق اب تک ملک میں 1.70 کروڑ افراد کو کوڈ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق مملکت سعودی عرب میں اب تک 483221 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 7775 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!