’یوگی جی! آپ CM ہیں اور سَنت بھی، پھر بھی شرم نہیں آتی؟‘
رام مندر زمین گھوٹالہ پر رندیپ سرجے والا نے وزیر اعلیٰ یوگی کو بنایا نشانہ
رام مندر کے لیے زمین خریداری میں ہوئے مبینہ گھوٹالہ کو لے کر اپوزیشن کا بی جے پی پر حملہ جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ وزیر اعلیٰ کے ساتھ سَنت بھی کہلاتے ہیں۔ کیا آپ کو شرم نہیں آتی جب آپ کی ناک کے نیچے شری رام مندر تعمیر کے چندہ میں کروڑوں کی ہیرا پھیری کی بات سامنے آئے لیکن کوئی جانچ نہیں ہو؟‘‘