بسواکلیان: جماعت اسلامی کا آن لائن اجتماع، مولانا یوسف کنی معاون امیرحلقہ کا خطاب
مسلمانوں میں خیر اُمّت اور داعی الی اللہ ہونے کا شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت، دعوتِ حق ہماری پہچان بن جائے: مولانا یوسف کنی
بسواکلیان: 15/جون (ایم این) جماعت اسلامی ہند بسواکلیا ن کے آن لائن ہفتہ واری اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے۔ مولانا یوسف کنی نے سورۃ آل عمران آیت نمبر 110کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قرآن کریم ہمیں اپنا مقصد زندگی یاد دلاتا ہے اور رہنمائی کرتا ہے کہ ہم کار رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کا مشن اللہ کی زمین پر جاری رکھیں۔ تاریخ اور سیرت رسول ﷺ کے حوالے سے واضح فرمایا کہ ہمیشہ اہل باطل نے حق کے متوالوں پر ظلم ڈھائے ہیں۔لیکن اللہ کی مدد تقوی اور صبر اختیار کرنے والوں کے ساتھ رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ تقریبا دوسو (200) سے زائد افراد اس خطاب سے استفادہ حاصل کیا۔ محترمہ رخسانہ تحسین صاحبہ نے صبر کرنے والوں کی فضیلت کے عنوان پردرس حدیث پیش کیا۔ محترم حافظ وقاری اظہار الحق قاسمی نے اللہ کے عہد کو پورا کرناعنوان پردرس قران پیش کیا۔احتشام اختر جناب جنرل سکریٹری نے نظامت کی۔ امیر مقامی کی دعا پر اجتماع اختتام پذیرہوا۔