تازہ خبریں

آکسیجن کی کمی کے لیے مودی حکومت ذمہ دار: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ وبا کے دور میں حکومت نے آکسیجن کا ایکسپورٹ بڑھایا، جس سے کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا، اس لئے عوام کو اپنے پیاروں کو الوداع کہنا پڑا۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ نے کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پارلمانی کمیٹی کے مشوروں کو نظر اندازہ کیا اور بحران کے دوران آکسیجن کا ایکسپورٹ اور اس کی قیمت بڑھانے جیے فیصلہ کرکے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔

پرینکا واڈرا نے ’ذمہ دار کون‘ مہم کے تحت ہفتے کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ وبا کے دور میں حکومت نے آکسیجن کا ایکسپورٹ 700 فیصد تک بڑھایا ہے جس سے کورونا کی دوسری لہر میں ملک کو آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا اور بڑی تعداد میں عوام کو اپنے پیاروں کو الوداع کہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کے سبب ملک کے عوام کو تباہی جھیلنی پڑی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے صنعتی آکسیجن کو میڈیکل آکسیجن کی طرح استعمال میں لانے کا انتظام نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے مشوروں کو حکومت نے نظر انداز کر کے آکسیجن سلینڈر اور ریفلنگ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلے کے سبب پورے ملک کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے عوام نے ٹرپ تڑپ کر جان دے دی۔ پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ملے وقت میں منصوبہ بند ڈھنگ سے تیاری کی جاتی تو آسانی سے آکسیجن کی قلت اور اس ہولناک وبا کو ٹالا جا سکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!