چٹگوپہ: میر احسن الحسن کا انتقال پُر ملال
ہمناآباد: 27/مئی (ایس آر) چٹگوپہ کی معزز شخصیت میر الیاس علی ایڈوکیٹ کے فرزند اکبر میر احسن الحسن بروز چہارشنبہ کی رات میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب رضائے الہٰی سے اس دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے۔ انکے دنیا سے رخصت ہوجانے کی خبر نہ صرف چٹگوپہ بلکہ تمام بیدر ضلع میں تیزی کے ساتھ پھیل گئی اور انکے مکان پر پُرسہ دینے والے احباب کا تانتہ بندھ گیا۔ مرحوم کی تدفین بروزجمعرات کو صبح میں عمل میں لائی گئی، نماز جنازہ چٹگوپہ میں امامت مفتی سید الیاس قاسمیؔ نے فرمائی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید سالار مخدوم میں عمل میں لائی گئی۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دوفرزند دو دُختران اور ساتھ بھائی ایک بہن شامل ہے،مرحوم انتہائی شریف النفس ملندسار اور صوم و صلواۃکے پابند تھے،انکساری و اخلاق سے ہر کسی سے ملتے تھے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم احباب بھی آپ کے اخلاق سے متا ثر تھے کے،انکے اچانک دنیا سے پردہ فرماجانے سے انکے حلقہ احباب میں غم و اندہ کی لہر دوڑگئی ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے وہ مرحوم کی نیکیوں کو رسولؑ پاکﷺکے صدقہ طُفیل میں شرف قبولیت عطافرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ان کے اچانک انتقال پر مولانا محمد تصدوق ندوی، سید شان الحق بخاری،میر اشرف علی مالی پٹیل،کانتومہاراج صدر پی کے پی ایس،سید راشید علی پٹیل،محمد تحسین احمد ناگوری،مفتی سید عبدالوجد قاسمیؔ،محمد اسماعیل لاٹھوڑی،رکن بلدیہ محمد حبیب،رکن بلدیہ محمد تبریز بانگی،محمد رفیع احمد ناگوری،سید حکیم مچکوری، کے علاوہ دیگر احباب نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔