علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

کلبرگی میں HRS کے کووڈ کیئرسنٹرکا افتتاح، مریضوں کیلئے تمام خدمات بلکل مفت فراہم کرنے کا کیا اعلان

کلبرگی : 24/مئی (ایس ایم) میڈیا کو آرڈنیٹر، جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق کلبرگی شہر کے ہمناآباد روڈ پرواقع ہوٹل میریڈین اِن مین ہیومنی ٹیرین ریلیف سوسائٹی کی جانب سے شروع کئے جارہے کوویڈ کیر سنٹر کاافتتاح شہر کے ڈی سی پی کشوربابو کے ہاتھوں عمل میں لیاگیا۔ افتتاح اور کویڈ کیر سنٹر کے معائنہ کرنے کے بعد وہاں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کشور بابو نے کہا کہ کورونا کی وبا سے متاثرہ لوگوں کے لئے کوویڈ کیرسنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ہیومنی ٹیرین ریلیف سوسائٹی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس وابستہ لوگ ایک اہم کا کا بیڑا اٹھا ہے اور ان کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ اب وبا نہیں رہی اور احتیاط کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند کی زیلی تنظیم ہیومنی ٹیرین ریلیف سوسائٹی کی جانب سے قائم ہوئے اس سنٹر میں 30 کورونا مریضوں کا جو مرض کے ابتدائی مرحلے میں ہے جن کو آکسیجن وغیرہ سے علاج کیا جاسکتا ہے، کا علاج کیا جائے گا۔ مریضوں کے لئے تمام خدمات مفت رکھی گئی ہیں۔ صرف دواوں اور ضروری تفتیش کے خرچ کو برداشت کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ذاکر حسین، ناظم علاقہ، جماعت اسلامی ہند علاقہ گلبرگہ، جناب محمد ضیاء اللہ، ناظم ضلع، جناب محمد منہاج الدین ناظم ضلع یادگیر، سید تنویر ہاشمی امیر مقامی، عارف علی منیار ضلعی صدر رابطہٴ ملت، عظیم الدین اڈوکیٹ، ہوٹل کے مالک محی الدین انجنیئر، کیر سنٹر کے نگرانکار ڈاکٹر نسیم، محمد عبد القادر انجنیئر کے علاوہ ملت کی اہم شخصیات شریک رہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کو اس کوویڈ کیر سنٹر کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!