مختصر مگر اہم

تمل ناڈو کے ہرکنبہ کو 4 ہزارروپے فراہم کیا جائیگا، اسٹالن نے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالتے ہی کیا بڑا فیصلہ

تمل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز حلف اٹھایا اور عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسٹالن نے اس کے ساتھ ہی کووڈ راحت کے طور پر ریاست کے ہر کنبہ کو 4 ہزار روپے فراہم کرنے کے فیصلہ پر دستخط کر دئے۔ اس مہینہ اس راحت کی پہلی قسط کے طور پر 2 ہزار روپے ادا کر دئے جائیں گے۔

واضح رہے آج ہی ’ڈی ایم کے‘ کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ انہیں ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے حلف دلوایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!