ممتابنرجی نے مسلسل تیسری مرتبہ مغربی بنگال کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا
کولکتہ: مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے لگاتار تیسری مرتبہ عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا۔ انہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے حلف دلوایا۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گونر نے کہا، ’’میں ممتا جی کو ان کی تیری مدت کار کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہماری اولین ترجیح غیر منطقی تشدد کو ختم کرنا ہے جس نے سماج کے ایک بڑے حصہ کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعلیٰ قانون کی حکمرانی کا نفاذ کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گی۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر ‘مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے پر ممتا دیدی کو مبارکباد’ دی۔