غریبوں، مزدوروں کی نقد امداد وقت کا تقاضا: پرینکا گاندھی، ہجرت کررہے مزدوروں کے کھاتوں میں روپے ڈالے جائیں: راہل گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا، ’’کووڈ کی وحشت دیکھ کر یہ تو واضح تھا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن جیسے سخت اقدام لینے ہوں گے لیکن مہاجر مزدوروں کو ایک بار پھر ان کے حال پر چھوڑ دیا۔ کیا یہی آپ کا منصوبہ ہے؟ پالیسیاں ایسی ہوں جو سب کا خیال رکھیں۔ غریبوں، مزدوروں، ریہڑی والوں کو نقد مدد وقت کا تقاضا ہے۔ برائے کرم یہ کرئیے۔‘‘
ہجرت کر رہے مزدوروں کے کھاتوں میں روپے ڈالے جائیں: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مہاجرین ایک مرتبہ پھر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بینک کھاتوں میں روپے ڈالے۔ لیکن کورونا پھیلانے کے لئے عوام کو قصوروار ٹھہرانے والی حکومت کیا ایسا عوام کے لئے مددگار قدم اٹھائے گی؟