حالات بہتر نہیں ہوئے تو دہلی میں مزید سختی کی جائے گی: کیجریوال
راجدھانی دہلی میں کورونا کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ آج 24 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور انجکشن کی کمی تیزی سے ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک دو دن میں حالات بہتر نہیں ہوئے تو مزید سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔