بیدر میں انتقال پُر ملال
بیدر: 9/اپریل (اے ایس ایم) بیدر کے ممتاز علمی گھرانہ کے چشم چراغ جناب محمد عبدالسلیم ساکن درگاہ پورہ بیدر کا کل صبح کی اولین ساعتوں میں بریمس ہاسپیٹل بیدر میں بعمر 72سال کی عمر میں انتقال پُر ملال ہوا۔ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد شمسیہ بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ آبائی قبرستان حضرت مبارک شہیدؒ درگاہ پورہ قلعہ روڈ بیدر میں عمل میں آئی۔مرحوم بیدر کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم جناب محمد عبدالغفار ظفر ماہر فن خوشنویسی ومورخ بیدر کے فرزند تھے اور بیدر کے معروف بے باک صحافی جناب مولوی محمدعبدالستار ادیب مرحوم نمائندے رہنمائے دکن، معتمد عمومی تنظیم مسلمانان ِ بیدر کے برادرزادے تھے۔
نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر دوست واحباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔محمد عبدالصمد محکمہ ہیلتھ، محمد عظیم عظمت جلال اور دیگر نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔مجلسی قائدین بیدر محمد حبیب الرحمٰن، محمد عبدالصمد منجو والا، محمد ابراہیم،محمد غوث قریشی،محمد عبدالعزیز مننا، محمد عرفان پٹھان نے اپنے تعزیتی پیغام میں اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شریف النفس اور ملنسارتھے، انہوں نے اللہ پاک سے دعاء کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اچھے سے اچھا مقام عطاء فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ افراد خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔