خبریںقومی

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے قائم مقام جنرل سیکریٹری مقرر

نئی دہلی: 6/اپریل (پی آر) امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی رحلت کے بعد اہل علم حلقہ میں اس بات کا خاموش چرچہ ہورہا تھا کہ حضرت امیر شریعت کے بعد اب کون جنرل سیکریٹری ہوگا؟ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر باوقار حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی دامت برکاتھم نے بورڈ کا انتخابی جلسہ ہونے تک عارضی طور پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو قائم مقام جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ اور اس بات کی وضاحت بھی فرمائی کہ جنرل سیکریٹری کا اصل انتخاب۔ انتخابی جلسہ میں ہوگا۔

واضح ہو کہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب بورڈ کے سیکریٹری تھے۔ اب انھیں جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، حضرت موصوف بھی کچھ دنوں پہلے علیل تھے طبیعت میں کافی افاقہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!