خبریںقومی

بی جے پی کے خلاف متحد ہونے ممتابنرجی کی اپیل، SDPI نے کی حمایت، سیکولر پارٹیوں کو مکتوب لکھا

نئی دہلی: 5/اپریل (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے ٹی ایم سی چیف ممتابنرجی کے اس حالیہ اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہو ں نے ملک کی جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے کو بچانے کیلئے فرقہ وارانہ بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کیلئے سیاسی پارٹیوں کو خطوط لکھے تھے۔ ایس ڈی پی آئی کا پختہ یقین ہے کہ فرقہ وارانہ بی جے پی کے خلاف تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد کرنا ناگزیر ہے تاکہ ملک کی سیکولرازم، تکثیریت، وفاقیت اور جمہوریت کو بچایا جاسکے۔

اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی نے ملک میں فرقہ وارانہ اور فاشسٹ حکمرانی کو شکست دینے اور ختم کرنے کیلئے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی ممتا بنرجی کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے تمام سیکولر پارٹیوں کومکتوب لکھا ہے۔

یہ بات بہت واضح ہے کہ بی جے پی ملک میں آمرانہ حکمرانی چلا رہی ہے اور جمہوری اور آئینی حقوق سے انکار کررہی ہے۔بی جے پی کے وزراء، قائدین اور سنگھی لیڈران سیاسی اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہے ہیں اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ بی جے پی کی تقسیم کر و اور حکومت کرو کی پالیسی اور حکمت عملی نے ملک کی سا  لمیت اور تکثیری ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ہندوستان کو اب بین الاقوامی تنظیمیں “جزوی طور پر جمہوری “اور “منتخب خود مختار “ملک کے طور پر شناخت کرتی ہیں۔ ہمارا ملک تباہی کے دہانے پر ہے کیونکہ معیشت کا زوال، بڑے پیمانے پر بے روزگاری، حقوق سے انکار، انسانی حقوق کی زبردست خلاف ورزی، ایجنسیوں کا انتہائی غلط استعمال، سخت قوانین کا نفاذ، آمرانہ حکمرانی وغیرہ نے ملک کو ایک ناکام ملک میں تبدیل کردیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اختلافات اور ہچکچاہٹ کو ایک طرف رکھتے ہوئے محترمہ ممتابنرجی کی درخواست کے مطابق ملک کے آئین، جمہوریت اور وفاقیت کو بچانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!