تازہ خبریںٹاپ اسٹوری

کنگنا رانوت نے مہاتما گاندھی کو بھی نہیں بخشا، کیا متنازعہ ٹوئٹ

اپنے ایک ٹوئٹ میں کنگنا رانوت نے لکھا ہے کہ ’’اس بات کا ذکر کئی جگہ ملتا ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی کو گھر سے اس لیے باہر کر دیا تھا کیونکہ انھوں نے بیت الخلاء صاف کرنے سے انکار کیا۔‘‘

اپنی بے باک اور متنازعہ بیانات کے لیے مشہور فلم اداکارہ کنگنا رانوت نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس بار انھوں نے مہاتما گاندھی کے لیے کچھ ایسا کہا ہے جس کے لیے انھیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ ایک عظیم لیڈر تھے، لیکن شاید وہ ایک عظیم شوہر نہیں تھے۔‘‘ کنگنا نے اس ریپلائی میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مہاتما گاندھی نے بیت الخلاء صاف کرنے سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو گھر سے باہر کر دیا تھا۔

کنگنا نے مہاتما گاندھی کے بارے میں ان کے بچوں کے نظریات کا حوالہ بھی اپنے ٹوئٹ میں پیش کیا ہے۔ کنگنا نے لکھا ہے کہ ’’مہاتما گاندھی کے اپنے ہی بچوں نے ان پر برے سرپرست ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس بات کا ذکر کئی جگہ ملتا ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی کو گھر سے اس لیے باہر کر دیا تھا کیونکہ انھوں نے بیت الخلاء صاف کرنے سے انکار کیا۔‘‘ آگے وہ لکھتی ہیں ’’وہ ایک عظیم لیڈر تھے، لیکن شاید وہ ایک عظیم شوہر نہیں تھے، لیکن جب مرد کی بات ہو تو دنیا معاف کر دیتی ہے۔‘‘

دراصل حال ہی میں برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی بیوی میگن مرکیل نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انھوں نے شاہی خاندان کو لے کر کئی انکشافات کیے۔ اسی انٹرویو کو لے کر کنگنا نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کیے ہیں جس پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ کنگنا نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’گزشتہ کچھ دنوں سے لوگ یکطرفہ کہانی کی بنیاد پر ایک فیملی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، انھیں جج کر رہے ہیں اور آن لائن لِنچ کر رہے ہیں۔ میں انٹرویو نہیں دیکھتی کیونکہ ساس بہو سازش ٹائپ کی چیزیں مجھے پسند نہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس دنیا میں صرف ایک ہی خاتون حکمراں بچی ہیں۔‘‘

اگلے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ’’ہو سکتا ہے وہ ایک رول ماڈل ایم آئی ایل/بیوی/بہن نہ ہوں، لیکن وہ ایک عظیم رانی ہیں۔ انھوں نے اپنے والد کے خواب کو آگے بڑھایا ہے، کسی بیٹے سے بہتر طریقے سے تاج کو بچایا ہے۔ بھلے ہی ہم کافی ہوں، لیکن ہم ہر کردار کو نہیں نبھا سکتے۔ انھوں نے تاج بچایا ہے۔ انھیں ایک رانی کی طرح ریٹائر ہونے دیجیے۔‘‘ انہی ٹوئٹس کے بعد ایک ٹوئٹر صارف نے کگنا سے کہا کہ ’’آپ کا نظریہ بہت باریک ہے۔ ہر کوئی آپ کے ٹوئٹ کو نہیں سمجھ سکتا۔‘‘ ٹوئٹر صارف کے اسی جواب کے رد عمل کی شکل میں کنگنا نے مہاتما گاندھی سے متعلق متنازعہ ٹوئٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!