ضلع بیدر سے

آئیٹا ضلع بیدرکے انتخابات: محمد عارف الدین ضلعی صدر محمد عبداللہ مدثر ضلعی سکریٹری منتخب

محترمہ منہاج بیگم ضلعی خاتون کنوینر اور محترمہ وسیم سلطانہ سکریٹری متفقہ طور پر منتخب ہوئیں

بیدر: 12/مارچ (پی آر) آئیٹا ضلع بیدر کے انتخابات برائے سال 2021 تا دسمبر 2023ء کے لیے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودوی ہال نورخان تعلیم بیدر پر بحسن خوبی تکمیل پائے۔ جس میں ضلعی صدر کے طورپر محمد عارف الدین اور ضلعی سکریٹری کے طورپر محمد عبداللہ مدثر متفقہ رائے سے منتخب ہوئے۔ جبکہ ضلعی خاتون کنوینر کے طورپر محترمہ منہاج بیگم اور محترمہ وسیم سلطانہ سکریٹری متفقہ طور پر منتخب ہوئیں۔

آئیٹا بیدر یونٹ کے صدر کے طورپر محترم خورشید احمد کثرت رائے سے مسلسل دوسری معیاد کے لیے منتخب ہوئے۔ یونٹ سکریٹری کے طورپر محترم اسد سلیم کا تقرر عمل میں آیا اور جوائنٹ سکریٹری کے طورپر محترم خلیل احمد خان کا تقرر ہوا۔ یونٹ بیدر کے خاتون کنوینر محترمہ شاہین فاطمہ اور سکریٹری کے طورپر محترمہ خدیجہ شیرین متفقہ رائے پر منتخب ہوئیں۔

بھالکی تعلقہ کی خاتون کنوینر محترمہ ناظرہ بیگم اور سکریٹری کے طورپر محترمہ عائشہ حمیرہ منتخب ہوئیں۔ ہمناآباد تعلقہ کے لیے محترمہ تسلیمہ بیگم کنوینر اور محترمہ کنیز فاطمہ سکریٹری کے طورپر اتفاق رائے سے منتخب ہوئیں۔

بسواکلیان تعلقہ کے لیے محترمہ نصرت بیگم کنوینر اور محترمہ رحمت بیگم سکریٹری متفقہ رائے سے منتخب ہوئیں۔ اوراد(بی) تعلقہ سے محترمہ عرفانہ انصاری کنوینر اور بشریٰ فاطمہ سکریٹری متفقہ رائے سے منتخب ہوئیں۔

یہ انتخابات امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند، شہر بیدر محترم محمد نظام الدین کی سرپرستی میں طے پایا اور الیکشن انچارج رکن ریاستی مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا محترم محمد معظم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!