خبریںریاستوں سےقومیمغربی بنگال

بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستیں عصمت دری کے مراکز: اداکارہ کوشانی مکھرجی

ممتا بنرجی کی تعریف کرنے کے بعد کوشانی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی نشاندہی عصمت دری کے ذیلی مراکز کے طور پر کی جا رہی ہے

کلکتہ: اداکارہ کوشانی مکھرجی جن کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہیں تھیں، مگر انہیں ترنمول کانگریس کرشنا نگر سے امیدوار بنایا ہے، آج انہوں نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستیں خواتین کی عصمت دری کے مراکز ہیں۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر کوشانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ممتا بنرجی کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی ہی واحد خاتون ہیں جنہوں نے بنگال ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ ممتا بنرجی کی اسکیموں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

ممتا بنرجی کی تعریف کرنے کے بعد کوشانی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی نشاندہی عصمت دری کے ذیلی مراکز کے طور پر کی جا رہی ہے، جہاں دیدی کے کنیاشری پروجیکٹ کو اقوام متحدہ سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ممتا نے کالج اسٹریٹ سے دھرمتلہ تک مارچ کیا۔ ممتا بنرجی عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہر سال جلوس کا اہتمام کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!