ایک تاناشاہ نے CBI اور ED جیسے اداروں کو تباہ کر دیا: تیجسوی یادو
تاپسی پنّو اور انوراگ کشیپ کی رہائش پر آئی ٹی چھاپہ کو لے کر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی سیاسی فائدہ کے لیے سی بی آئی ای ڈی، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ایک تاناشاہ ہے جو اپنے خلاف آواز نہیں سننا چاہتا۔ انھوں نے سبھی اداروں کو تباہ کر دیا۔‘‘