ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے دوران ’سی اے اے‘ کے خلاف قرارداد پیش کریں گے: ابو عاصم

سماج وادی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سی اے اے کے خلاف مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی قرارداد منظور کرنے کے لیے مہا وکاس آگھاڑی پر دباؤ بنائیگی

ایم اے لطیف

ممبئی: سماج وادی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ این آر سی ۔ سی اے اے کے خلاف مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران قرارداد کو منظور کرنے کے لیے مہا وکاس آگھاڑی پر دباؤ بنائیگی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کی مشترکہ حکومت اور سماج وادی پارٹی بھی اس کا حصہ ہے۔ ممبئی میں ’ملی تحریک فاؤنڈیشن‘ نامی تنظیم کے ذریعے مسلم مسائل پر تبادلہء خیال کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ارکان اسمبلی ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے اسمبلی اجلاس میں سی اے اے اور این آر سی کو ریاست میں نافذ نہ کرنے کے متعلق قراداد پیش کرنے کی بات کہی۔

سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں این آر سی اور سی اے اے کے عدم نفاذ کے متعلق قراداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعظمی نے کہا کہ کیرالہ، دہلی اور تلگانہ سمیت 13 ریاستوں میں سی اے اے اور این آر سی کے عدم نفاذ کے متعلق قراداد منظور کی جا چکی ہے لیکن مہاراشٹر کی سرکار ابھی تک اس متعلق قدم اٹھانے سے قاصر ہے۔ اعظمی نے کہا کہ این سی پی کانگریس اور شیوسینا نے سی اے اے این آر سی کی مخالفت کی تھی لیکن اب اس کے خلاف قراداد منظور کرنے کے متعلق تینوں ہی جماعتیں شش و پنج کا شکار ہیں۔

مسلم ریزرویشن کے متعلق قراداد کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اسمبلی اجلاس میں مسلم ریزرویشن کے متعلق بھی قرارداد منظور کرنے کے لیے جدوجہد کی حامی بھری۔ رئیس شیخ نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے کامن منیمم پروگرام میں مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلم ریزرویشن کی فراہمی کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کے باوجو ابھی تک حکومتی سطح پر اس متعلق کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔ سماج وادی پارٹی ریاستی اسمبلی میں مسلم ریزویشن کے متعلق بھی قرداد پیش کرے گی۔

سی اے اے قراداد کے خلاف کانگریس کا موقف

ممبئی سے کانگریس لیڈر اور رکن اسمبلی امین پٹیل بے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس روزِ اول سے ہی سی اے اے اور این آر سی کی مخالف رہی ہے۔ اسمبلی اجلاس کی شروعات سے قبل منعقد ہونے والی پارٹی میٹنگ میں قراداد پاس کرنے کے معاملے پربڑے لیڈران مطالبہ کیا جائیگا۔

سی اے اے مخالف قراداد کے متعلق ریاستی حکومت کا جواز

مہاراشٹر میں اقلیتی امور اوقاف اور اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے اور این آر سی مخالف قراداد کی منظوری پر غور و خوص کرنے کے لیے ریاستی وزراء کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جس کا حصہ وہ خود بھی ہیں۔ اس پورے معاملے پر غور و خوص کے بعد ریاستی حکومت جلد ہی اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!