ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں کولڈ اسٹوریج کے افتتاحی تقریب ریاستی وزیر زراعت بی سی پاٹل کا خطاب

کولڈ اسٹوریج کے آغاز سے نہ صرف ہمناآباد بلکہ بیدر ضلع کے تمام کسانوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا

ہمناآبد: 21/فروری (ایس آر) کولڈ اسٹوریج کے آغاز سے نہ صرف ہمناآباد کے کسان،بلکہ بیدر ضلع کے تمام کسانوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا،یہ بات ہمناآباد میں قومی شاہراہ 65پر قدیم آر،ٹی،اُو کے دفتر کے عقبی حصہ میں نو تعمیرکردہ کولڈ اسٹوریج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے زراعت بی،سی پاٹل نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کے کولڈ اسٹوریج کسانوں کے لئیے بہت لازمی ہو گیا ہے کسان کو اپنی فصل کی قیمت نہ ملنے پر فصل کو پھینک دینا پڑتا تھامگر کولڈ اسٹوریج میں کچھ ماہ رکھنے سے کسان کو اپنی فصل کی اچھی قیمت ملے گی۔

اس پراجکٹ کو ہمناآباد میں منظور کرواکر یہاں کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے قابل مبارک باد کارنامہ انجام دیا ہے،بی،سی،پاٹل نے کسانوں کو مشورہ دیا کے وہ ہر سال اپنے کھیت کی مٹی کی جانچ کروائیں اسکے علاوہ فصل اُگانے میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں صرف ایک دو فصل پر اکتفاء نہ کریں بلکہ بکری پالن پر بھی توجہ دیں کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کسان بکری پا لن کرتے ہوئے ہر چھے ماہ میں آٹھ لاکھ روپے تک کما رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کے آنیوالے ریاستی بجٹ میں کسانوں کے مویشی ہلاک ہونے پر معاوضہ دینے کا پرپوزل دیا گیا ہے۔رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنے خطاب میں کہا کے اس کولڈ اسٹوریج کے تعمیری کاموں کا آغاز 2012میں کیا گیا تھا اس کام کے لئے آٹھ کر وڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جسکا آج افتتاح کیا جا رہا ہے اس اسٹوریج میں جملہ 400میٹرک ٹن کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے بیدر ضلع کے کسانوں کو صلاح دی کے وہ اسکا صیح استعمال کریں۔

راج شیکھر پاٹل نے وزیر زراعت بی،سی،پاٹل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ہمناآباد کے کسانوں کا بارش کی وجہہ سے 37کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے جس میں سے صرف 7کروڑ کی مالی امداد جاری کی گئی ہے مابقیہ رقم کو جلد از جلد جاری کیا جائے،اسکے علاوہ گنے کی قیمت فی ٹن 2400روپے مقرر کی گئی ہے مگر شکر کارخانہ کے مالکین کسانوں کو مکمل رقم ادا نہیں کر رہے ہیں اس مسئلہ پر توجہ دینے کی بات کہی اور ہیلی کھیڑ (بی) کے شکر کارخانہ کو دوبارہ شروع کرنے کامطالبہ کیا،اسکے علاوہ دیگر مطالبات پر مشتمل ایک یاداشت وزیر زراعت کوسونپی ان کے مطالبات کو جلد قبول کرنے کا تیقن دیا۔

اس موقع پر ایم،ایل،سی،ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، بیدر ضلع پنچایت صدر نشین نر ملا ویجاناتھ،ہمناآباد صدر بلدیہ کستور بائی،تعلقہ پنچایت صدر رمیش ڈاکوڑگی،ایم،ڈی بی شیوراج،سبھاش کلور سابق رکن اسمبلی،وشواناتھ پاٹل ماڑگوڑ،سوریہ کانت ناگمار پلی،ابھیشک پاٹل،جے،ڈی،ملکاآرجن کے علاوہ محکمۂ زراعت کے دیگر اعلی عہدیداران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!