خبریںقومی

سابق کرکٹر یوراج کے خلاف ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

حصار: مبینہ طور پر دلت مخالف تبصرہ کیس میں آٹھ ماہ کے بعد ، ضلع حصار کے ہانسی میں پولیس نے سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف ایس سی – ایس ٹی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ معاملہ یوراج سنگھ کے خلاف قومی اتحاد اور دلت انسانی حقوق کے کنوینر رجت کلسن کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ یوراج سنگھ نے مبینہ طور پر کرکٹر روہت شرما کے ساتھ براہ راست گفتگو میں یہ نسل پرست تبصرہ کیا تھا۔

کلسن نے آج بتایا کہ گذشتہ سال 2 جون کو انہوں نے پولیس میں شکایت کی تھی اور 11 جون کو حصار میں ایس سی-ایس ٹی عدالت میں درخواست دی تھی۔ اس پر جج ویدپال سروہی نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اس وقت کے تھانہ انچارج ہانسی اور ڈی ایس پی کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ ایڈووکیٹ رجت کلسن نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی درخواست دے چکے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو 4 اپریل تک اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اس دوران کل اچانک مقدمہ درج کرلیا۔

error: Content is protected !!