کسانوں کا آج 12 سے 3 بجے تک ملک بھر میں چکہ جام ہوا شروع
کسانوں کی طرف کل کیے چکہ جام کی شروعات ہو چکی ہے۔ یہ چکہ جام سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ چکہ جام کے اختتام کے بعد کسان ایک منٹ کے لیے تمام گاڑیوں کے ہارن بجا کر احتجاج کریں گے۔
مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بندشیں نصب کی گئیں: دہلی پولیس
دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر آلعک کمار نے کہس، ’’پولیس اہلکار اسٹریٹجک مقامات جیسے این ایچ 56، این ایچ 24، وکاس مارگ، جی ٹی روڈ وغیرہ پر تعینات کیے گیے ہیں کیونکہ ملک بھر میں چکہ جام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بیریکیڈنگ اس طرح انجام دی گئی ہیں کہ دہلی میں کوئی داخل نہ ہو سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’نظم و نسق خراب ہونے کی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لئے 26 جنوری سے انتظامات کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ ماحول پر امن رہے گا۔ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا انتظام کیا گیا ہے، حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گیے ہیں۔‘‘
کسان چکہ جام کے پیش نظر متعدد میٹرو اسٹیشن بند کرنے کا حکم، دہلی کی سرحدوں پر ڈرون سے نگرانی
کسانوں کی طرف سے آج رکھے گیے چکہ جام کے پیش نظر دہلی میٹرو کے منڈی ہاؤس، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، وشو ودیالیہ، لال قلعہ، جامعہ مسجد، جن پتھ اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چکہ جام کے پیش نظر غازی پور بارڈر چھاونی میں تبدیل
کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر غازی پور بارڈر اس وقت بھاری پولیس فوسز کی موجودگی کی وجہ سے چھاونی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں پر چاروں طرف بندشیں نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن بھی تیار رکھی گئی ہے۔
لال قلعہ پر بھی سخت حفاظتی انتظامات
کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کو روکنے کے لیے لال قلعہ پر بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔
سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر سخت حفاظتی انتظامات
چکہ جام کے پیش نظر دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم چنموئے بسوال نے بتایا کہ سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر سکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گیے ہیں۔ دہلی کے اندر بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گیے ہیں۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی نے دہلی میٹروں کے افسران کو خط لکھ کر ضرورت پڑنے پر 12 میٹرو اسٹیشنوں کو فوری طور پر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔
کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر راجدھانی میں ہائی الرٹ، دہلی کی سرحدوں پر 40 ہزار جوان تعینات
مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کی واپسی اور کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کی گارنٹی کے مطالبہ پر کسانوں کی دہلی کی سرحدوں پر تحریک لگاتار جاری ہے۔ کسانوں نے آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ملک بھر میں چکہ جام کا اعلان کیا ہے۔ کسان تنظیموں نے اگرچہ اس چکہ جام سے دہلی اور این سی آر کو مستثنیٰ رکھا ہے، تاہم دہلی پولیس الرٹ پر ہے۔ 26 جنوری کو کسان پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کے سبب اس مرتبہ دہلی پولیس کوئی نرمی برتنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ دہلی پولیس نے سنگھو اور غازی پور بارڈر پر حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ جبکہ دہلی کے اندر بھی بڑی تعداد میں سکورٹی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔