اقتدار میں آنے پر تعلیم کا بجٹ دوگنا کیاجائیگا: کانگریس
نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سبھی سرکاری اسکولوں میں پہلی سے 12 جماعت تک کی تعلیم مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اتوار کو لکھا کہ اگر ان کی پارٹی کی حکومت مرکز میں اقتدار میں آئی تو تعلیم کے بجٹ کو مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے موجودہ تین فیصد کے مقابلے میں دوگنا کیا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’ہمارا خیال ہے کہ تعلیم قابلیت کا تعین کرتی ہے۔ لہذا سبھی بچوں کو تعلیم دستیاب ہونی چاہئے‘‘۔
حال ہی میں کانگریس کی جانب سے جاری منشور میں بھی مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیم پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
پارٹی نے منشور میں بھی جی ڈی پی کا چھ فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کرنے کی بات کہی ہے۔ فی الحال یہ بجٹ جی ڈی پی کا محض تین فیصد کے قریب ہے۔