تازہ خبریں

مدھیہ پردیش کی BJP حکومت خطرے میں، BJP کے 35 ایم ایل ایز کانگریس کے رابطہ میں!

مدھیہ پردیش بی جے پی میں اندرونی اختلافات بڑھتے نظر آ رہے ہیں اور کانگریس رہنما سجن سنگھ ورما نے کہا ہے کہ بی جےپی کے 35 ارکان اسمبلی کانگریس کےرابطہ میں ہیں۔

مدھیہ پردیش بی جے پی میں اندرونی اختلافات اور ناراضگی پر کانگریس رہنما اور سابق وزیر سجن سنگھ ورما نے اشاروں اشاروں میں بی جے پی کے 35 ارکان اسمبلی کے کانگریس سے رابطہ میں ہونے کی بات کہہ ڈالی جس نے مدھیہ پردیش کی سیاست کو ایک بار پھر گرم کر دیا ہے۔ آئی اے این ایس کی خبر کےمطابق سجن سنگھ نے یہ بات اس لئے کہی کیونکہ بی جے پی کے سینئر ارکان اسمبلی کو اقتدار میں حصہ داری دینے کے بجائے تنظیم میں ذمہ داری دینے کی بات کہی جا رہی ہے۔ سجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ان ارکان کو تنطیم کی ذمہ داری دینے کی بات کہہ کر ان کو روکا نہیں جا سکتا کیونکہ انہیں اقتدار میں بیٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کو دس ماہ سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے اور اس دوران بی جے پی نے ایوان میں مکمل اکثریت بھی حاصل کر لی ہےلیکن اب اس کے سامنے بڑھتی ناراضگی پر قابو پانا ایک بڑی مصیبت بنتی جا رہی ہے۔

واضح رہے سال 2018 میں مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات ہوئےتھےجن میں کانگریس کو اکثریت ملی تھی لیکن کانگریس کے سابق مرکزی وزیر جیوتردتیہ سندھیا کی قیادت میں بغاوت کے بعد بی جے پی پھر اقتدار میں آ گئی تھی۔ اس کے بعد 28 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے جن میں سے 19 پر بی جے پی اور 9 پر کانگریس کامیاب ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایوان میں بی جےپی کو اکثریت حاصل ہو گئی تھی۔

ضمنی انتخابات کے بعد شیو راج سنگھ حکومت کواکثریت تو مل گئی لیکن کابینہ کی توسیع کو لے کر وہ بےانتہا پریشانی میں پھنس گئی ہے۔ ابھی حال ہی میں وزیر اعلی نے کابینہ کی توسیع کی اوراس میں ان دو ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا گیا جو کانگریس چھوڑ کرآئےہیں اور حال ہی میں انتخابات جیتے ہیں۔ جن لوگوں کواس توسیع میں جگہ نہیں ملی وہ بہت ناراض ہیں اور ان کی ناراضگی شیو راج کےلئےدرد سر بنی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!