ہندوستانی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ پرواز بھرتے ہی بنا حادثہ کا شکار
سورت گڑھ: راجستھان کے سورت گڑھ علاقہ میں ہندوستانی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ منگل کی شام حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ اچھی بات یہ رہی کہ حادثہ کےد وران پائلٹ نے خود کو بحفاظت طیارہ سے باہر کر لیا اور جان بچا لی۔ جانکاری کے مطابق طیارہ حادثہ تکنیکی اسباب سے ہوا ہے اور اب اس کی کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔ جائے حادثہ سے طیارہ کے ملبے کو ہٹانے کا کام اس وقت جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ نے پاکستانی سرحد کے قریب سورت گڑھ ائیرفورس بیس سے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی دیر میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔