ضلع بیدر سے

ہمناآباد: HPL کرکٹ ٹورنمٹ کا آغاز، فاتح ٹیم کو1لاکھ روپے کا انعام

ہمناآباد: 20/دسمبر (ایس آر) ہمناآباد کے عید گاہ میدان پر ہمناآباد پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنمٹ کے سیزن پانچ کا آج آغاز ہوا۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سدھو پاٹل،ابھیشک پاٹل، ہمناآباد پی ایس آئی روی کمار،کرائم برانچ پی ایس آئی کرن نے شرکت کی اس افتتاحی تقریب میں تمام معزز مہمانوں کی شالپوشی وگُلپوشی کی گئی۔

اس موقع پر ہمناآباد پی ایس آئی روی کمار نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نصیحت کی کے وہ کھل کے دوران کوئی ہنگامہ نہ کریں کھیل کو کھیل کی طرح کھیلیں اور امن کو برقرار رکھنے کی نصیحت کی۔اس کرکٹ ٹورنمٹ کی فاتح ٹیم کو محمد شوکت علی کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں رکن بلدیہ کی جانب سے پچاس ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس بار پہلی مرتبہ انڈر 16کرکٹ ٹورنمٹ رکھا گیا ہے جس میں ٹورنمٹ فاتح ٹیم کو محمد امان خان کی جانب سے گیارہ ہزار اوردوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو محمد اماد الدین عرفان میران کی جانب سے پانچ ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔اس موقع پر محمد عبدالباقی قریشی،محمد نصیر،نیاز یاسر،سید ظفر اسلم،شیخ دستگیرساربان،محمد لیاقت پان شاپ، محمد علیم ماسٹر،محمد سُہیل خان،طیب نندن،محمد عمران،محمد حاجی،محمد محی الدین کے علاوہ کثیر تعداد میں ناظرین موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!