حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس اور اویسی کا دبدبہ، بی جے پی کا تیسرا مقام
حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی اچ ایم سی) انتخابات میں بی جے پی بڑی ہار کی طرف گامزن نظر آ رہی۔ اب تک ہوئی ووٹوں کی گنتی میں صوبہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس 70 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ سب سے آگے چل رہی ہے، 42 سیٹیں لے کر اویسی کی مجلس اتحاد المسلمین دوسرے مقام پر ہے۔ جبکہ کچھ میڈیا خبروں میں لگاتار آگے بتائی جا رہی بی جے پی 36 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ تیسرے مقام پر کھسک گئی ہے۔