آئیٹا ضلع ناگپور کا ایک روزہ اجلاس
ناگپور: 3/دسمبر (پریس ریلیز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کامٹی و ناگپور کی جانب سے محترم جناب عبد الرحیم صاحب صدر آئیٹا مہاراشٹر کی آمد پر احتساب و جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیٹا جالنا کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری جناب شریف پٹھان صاحب خصوصی طور پر موجود تھے۔
یشودھرا فائنڈیشن کے سربراہ محترم جناب تنویر مرزا صاحب کے فارم ہاؤس میں صبح دس سے شام چھ بجے تک میٹنگ کے علاوہ شجر کاری اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں انجام پائی علم ہو کہ یشودھرا فائنڈیشن ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے تنویر مرزا صاحب اس کے روح رواں ہیں آپ بالخصوص مسلم معاشرے کے لئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں میٹنگ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔
اس موقع پر محترم عبد الرحیم صاحب نے کہا کہ مسلم سماج کے تعلیم یافتہ اور اساتذہ برادری کو سماج کے فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے اور ناگپور ضلع آئیٹا کی راہنمائی فرمائی ناگپور ضلع آئیٹا کے صدر جناب ریاض ا لخالق سر نےاسے وقت کی اہم ضرورت بتایا تنویر مرزا صاحب نے عملی و نتائج کن کاموں کے کرنے پر زور دیا کامٹی یونٹ صدر جناب ساجد خان نے ہدیہ تشکر پیش کیا اس دوران دس آم کے پورے لگائے گئے علاوہ ازیں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ یہ عمل شام چھ بجے تک چلتا رہا۔
اس موقع پر جناب جاوید دیشمکھ،اسرار احمد، محمد ضیاء الدین، تفضل جمال، صفیہ انجم، شائقہ تنویر، سمیہ انصاری سعدیہ انصاری ،ڈاکٹر سمیرہ مومن، رضوانہ بیگم، شگفتہ انجم کے علاوہ ممبران نے شرکت فرمائی اور پروگرام کو کامیاب بنایا