ٹاپ اسٹوریمتفرقات

پولیس اور انتظامیہ کے ہراساں کرنے پر گرگرام مسلم خاندان نے دی اجتماعی خودکشی کی دھمکی

گرگرام: 3اپریل،(اے این ایس)گرگرام میں ہولی کے دن ایک غیر معمولی حملے کا سامنا کرنے والے اقلیتی خاندان نے بڑے پیمانے پر اجتماعی خودکشی کی دھمکی دی، اور الزام لگایا کہ ضلع پولیس اور سول انتظامیہ حملہ آوروں کےسیاسی دباؤ میں آکر ہمیں ہراساں وپریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متاثر خاندان کے رکن اختر نے کہا کہ”یہ معاملہ عوامی ڈومین میں ہے. ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم پر منصوبہ بندطریقے سے حملہ کیا گیا، لیکن ضلع پولیس ابھی تک ہماری مدد نہیں کررہا ہے اور حملہ آوروں کی طرف سے خاندان کے ارکان کو ایف آئی آر واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ “

“وہ (حملہ آور) ہمارے گھر آ رہے ہیں اور ہماری خواتین اور لڑکیوں سے بد زبانی کر رہےہیں. اگر ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ہمیں انصاف حاصل کرنے میں مدد نہیں دی تو ہم بڑے پیمانے پر اجتماعی خودکشی کرلیں گے.خاندان نے فوری مقدمے کی سماعت کے لئے ایک یادداشت پیش کی ہے کیونکہ کیس بالکل واضح ہے. یاد داشت میں بھی خودکشی کی دھمکی کا ذکر کیا گیاہے۔اختر نے دعوی کیا کہ مقامی پولیس نے ہمارے خاندان کے دو نوجوانوں کے خلاف ایف آر رجسٹر کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!