بیدر: E7 اسلامک چینل کی جانب سے ”محفل نعت“ مقابلہ کا جلسہٴ تقسیم انعامات
بیدر: 28/اکٹوبر (اے این) محمد الیاس احمد کی اطلاع کے مطابق E7اسلامک کی جانب سے ”محفل نعت“ منعقد کیا گیا تھا، جس میں کئی طلبہ نے نعت خوانی میں حصہ لیا اور نظرانہ عقیدت بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں پیش کیا، جس میں بہتر انداز میں پیش کرنے والے پانچ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ مفتی افسر علی نعیمی ندوی کے ہاتھوں تقسیم انعامات عمل میں آیا۔ اس موقع پر الیاس احمد چیئر مین E7نیوز، محمد دانش اور دیگر موجود تھے۔