ضلع بیدر سے

چٹگوپہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر 27/اکٹوبر کو ہوگا خون کا عطیہ کیمپ

ہمناآباد: 25 /اکٹوبر (ایس آر) ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر سید نور الاسلام کی اطلاع کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے بتاریخ 27/اکٹوبر بروز منگل کو صبح نوبجے تا شام پانچ بجے تک چٹگوپہ کے سرکاری اسپتا ل میں خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔

سید نورالاسلام نے مزید کہا کے عید میلاد کے موقع پرخون کا عطیہ دینے کا یہ سلسلہ پچھلے چار سال سے جاری ہے اور یہ پانچواں کیمپ ہے،ہر کیمپ میں سو سے زائد نوجوان اپنے خون کا عطیہ دے رہے ہیں اوریہ خون کسی ضرورت مند انسان کی جان بچانے میں معاون ہوتا ہے،اللہ تعالی اپنے کلام پاک میں فرماتا ہیکہ جس نے کسی انسان کی جان بچائی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی تو ہم کو چاہئیے کے ایسے مبارک موقع پر ہم اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔

جدیددور کی تحقیق میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہیکہ خون کا عطیہ دینے سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور کوئی جان لیوا بیماری ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں خون کا عطیہ دینے میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ انہوں نے چٹگوپہ اور اطراف کے تمام دیہاتوں کے نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس کیمپ میں حصہ لیں اور کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!