کووڈ-19 کے معاملہ میں ناقص کارکردگی پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ
راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر کووڈ-19 کے معاملہ میں ناقص کارکردگی پر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مودی حکومت کی ایک اور زبردست کامیابی۔ پاکستان اور افغانستان نے کورونا پر ہندوستان کے مقابلہ بہتر طریقہ سے قابو پایا ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک گراف بھی شیئر کیا ہے جس میں ہندوستان اور اس کے پڑوسی ممالک کی سال 2020-21 کی جی ڈی پی کو دکھایا گیا ہے۔ گراف کے مطابق ہندوستان کی جی ڈی پی کے منفی 10.30 فیصد تک گرنے کے امکان ہے اور اس معاملہ میں ہندوستان گراف میں دکھائے گئے دیگر تمام ممالک سے پیچھے ہے۔
Another solid achievement by the BJP government.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 16, 2020
Even Pakistan and Afghanistan handled Covid better than India. pic.twitter.com/C2kILrvWUG