تازہ خبریںخبریںقومی

بابری مسجد انہدام کیس: سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تمام 32 ملزمان کو بری کر دیا!

بابری مسجد انہدام کے معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس معاملہ کے تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدام کا واقعہ پہلے سے طے شدہ سازش کے تحت نہیں کیا گیا۔ لہذا ملزمان پر مجرمانہ سازش کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

جج ایس کے یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے بھیڑ کو روکنے کی کئی مرتبہ کوشش کی اور یہ واقعہ اچانک پیش نہیں آیا تھا۔

’جو کچھ کیا کھلے میں کیا، سزا سے کیا ڈرنا!‘

میڈیا رپوت کے مطابق بابری مسجد انہدام کیس میں مہنت درھم داس کے علاوہ کئی ملزمان نے کہا ہے کہ انہیں سزا کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ آچاریہ دھرمیندر نے کہا کہ سازش کا الزام غلط ہے، انہوں نے کچھ کیا وہ کھلے کیا۔ وہیں سادھوی رتمبھرا نے کہا کہ وہ سازش کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ’رام جی کا کام کیا اب ان کی ہی مرضی۔ ان کے ہاتھوں میں سب کچھ سونپ دیا۔ اس کیس کے ایک اور ملزم جے بھگوان گوئل نے کہا کہ عدالت پھانسی کی سزا بھی دے تو کوئی غم نہیں ہے، ضمانتی بھی نہیں لاؤں گا۔

خصوصی جج سریندر کمار یادو آج ریٹائر ہو جائیں گے

بابری مسجد انہدام کیس میں فیصلہ سنانے والے خصوصی سی بی آئی جج سریندر کمار یادو آج ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار یادو کی مدت کار اسی کیس کے پیش نظر ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!