جمنا ایکسپریس وے پر دردناک بس حادثہ، 8ہلاک 30 زخمی
جمنا ایکسپریس وے پر بس اور ٹرک کی زبردست ٹکر کے سبب 8 لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا واقع جمنا ایکسپریس وے پر ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ دراصل ایک تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ہلاکت کے علاوہ کم از کم 30 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔