الیکشن2019تازہ خبریںخبریںقومی

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدرڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے حلقہ لوک سبھا جنگی پور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

جنگی پور: (اے این ایس )مرشد آباد مغربی بنگال جنگی پور لوک سبھا سےآج ویلفیئر پارٹی اف انڈیا کے قومی صدر جناب ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پارٹی ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب آج صبح پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر نے دفتر الیکشن کمشنر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ واضح رہے کہ جناب الیاس ریاست مغربی بنگال کے جنگی پور حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جب کہ اسی نشست پر سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے فرزند کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں۔

ڈبلیو پی آئی کے قومی صدر نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حلقے کے مختلف مسائل کو اٹھاتے ہوءے کہا کہ جنگی پور مرشد آباد کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی70فیصد دلت 15 فیصد ہے اکثریت انتہائی غریب ہے زیادہ تر افراد بیڑی کے کاروبار میں مزدوری کرتے ہے یہ کھیتی باڑی کرتے ہیں پٹ سن اگاتے ہیں پٹ سن کی کوئی مل جنگی پور میں نہیں ہے کلکتہ میں ہے جس کی وجہ سے ان کو مناسب قیمت نہیں ملتی ۔بیڑی کی صنعت میں جو عورتیں کام کرتی ہیں انکو ایک دن میں ستر روپے سی زیادہ نہیں ملتے بارہ سال سی کم کے بچے اوپر سی ننگے رہتے ہیں
مزدوروں میں اکثریت دمہ اور تپ دق میں مبتلا ہیں لاکھوں افراد دوسری ریاستوں میں جا کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں  کوئی مناسب یونیورسٹی اور ہسپتال نہیں ہے قریب کے ضلع میں دو یونیورسٹی بنائی گئی ہے ۔

اور یہ برا حال بھاجپا نے نہیں کیا بنگال میں 35 سال کمیونسٹوں کی کی ،اور 30 سال نام نہاد سیکولر کانگریس کی حکومت رہی ہے ۔ اس لوک سبھا سے جناب پرنب مکھرجی اور بعد میں انکا بیٹا ابھیجیت  جیتا تھا ۔آپ کو جان کر حیرت ہوگی انہوں نے ایم پی فنڈ سی ملنے والی رقم خرچ ہی نہیں کی وہ پیسہ واپس ہو گیا ۔


یہاں منظم طریقے سے کاروبار کو اور تعلیم کو نقصان پہنچایا  گیا ہے  . لہذا اگر اسی طرح نام نہاد سیکولر اور کمیونسٹ پارٹی کو ووٹ دینے کا سلسلہ جاری رہا تو مزید بربادی ہوگی ۔ ویلفیئر پارٹی کو جنگی پورسے مجلس اتحاد آل مسلمین کی بھی حمایت حاصل ہو گی ہے ۔ راہول گاندھی کو اس بات کا جواب دینا چاہئے ایسا ظلم کیوں ہوا

اس مرتبہ ویلفیئر پارٹی اف انڈیا نے مرشد آباد کو خاص طور پر چنا ہے اور بنگال کے غریب اور پسماندہ عوام کے مسایل کو حل کرنے کا عزم کیا ہے اور ان کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش جاری رکھنے کاتیقن دیا ساتھ انہوں نے عوام سے ان کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی۔


جناب ڈاکٹر سیّد قاسم رسول الیاس کیمسٹری سی پی ایچ ڈی کی سند رکھتے ہیں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ترجمان اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے کنوینر ہیں اور بھارت اور پوری دنیا بھر میں جانے مانے جاتے ہیں ۔امید ہے ان کی فتح سی بنگال میں ایک نئی سیاست کا آغاز ہوگا اور مغربی بنگال میں اگے چل کر مسلمانوں کو تیس فیصد ریزرویشن اور نایب وزیر آعلیٰ کی کرسی ملے گی اور اقتدار میں حصّہ داری ملے گی اور ملک کی سیاست میں بھی مثبت تبدیلی آئےگی۔

علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ حلقہ جنگی پور میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے انفرادی واجتماعی ملاقاتوں کے ذریعے اپنے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی گزارش کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر اپیل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!