تازہ خبریں

ہند-چین سرحدی تنازعہ پرٹرمپ کا بیان: حالات انتہائی نازک، ہم مدد کے لئے تیارہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہند-چین سرحد پر صورتحال انتہائی نازک ہے، اگر میں اس میں شامل ہوکر مدد کر سکوں تو مجھے خوش ہوگی”

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ پر مدد کی پیش کش کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہند و چین سرحدی تنازعہ حل کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور چین کی سرحد پر صورتحال انتہائی نازک ہے۔ میں ہندوستان اور چین کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ اگر ہم کچھ کر سکتے ہیں تو ہم مدد کرنا پسند کریں گے۔ تنازعہ کے سلسلہ پر دونوں ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ چین بھارت کو دھونس دے رہا ہے تو، ٹرمپ نے کہا ، “مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا، لیکن چین یقینی طور پر اس جانب بڑھ رہا ہے۔ چین کی طرف سے جو کیا جا رہا ہے لوگ بھی اسے خوب سمجھتے ہیں۔‘‘

دریں اثنا، ہند چین سرحدی تنازعہ کے دوران ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگی نے روس کی راجدھانی ماسکو میں بات چیت کی۔ یہ ملاقات 2 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملہ میں پہلے بھی مدد کی پیش کش کر چکے ہیں۔

ادھر، ہند-چین سرحد پر کشیدگی کے درمیان فوج کی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچنے والے آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے جمعہ کے روز کہا کہ ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ سرحد پر صورتحال نازک ہے، فوجی سربراہ نے کہا کہ سکورٹی کے پیش نظر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مسئلہ مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!