دبئی سے امرتسر آئے جہاز میں 1 کلوگرام سونا برآمد
امرتسر: بارڈر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دبئی سے آئے طیارہ سے ایک کلوگرام سونے کی راڈ برآمد کی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی(احتیاطی) کمشنر اے رنگا نے بدھ کو بتایا کہ آج سہ پہرساڑھے تین بجے دبئی سے آئے طیارے سے 51 لاکھ روپے مالیت کی ایک کلوگرام سونے کی راڈ برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سونا کالے رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر ایک خالی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ برآمد کیے گئے سونے کو لاوارث قرار دے کر کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔