اترپردیشخبریںریاستوں سےقومی

میرٹھ: بی جے پی لیڈر کی پرنٹنگ پریس سے 35 کروڑ مالیت کی ’NCERT‘ کی نقلی کتابیں برآمد

بی جے پی لیڈر سنجیو گپتا کی پرنٹنگ پریس ہزاروں کی تعداد میں این سی ای آر ٹی کی نقلی کتابیں چھاپے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کتابوں کو میرٹھ سے دوسری ریاستوں میں بھیجا جاتا تھا

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ شہر میں ایک بی جے پی لیڈر سنجیو گپتا کی پرنٹنگ پریس ہزاروں کی تعداد میں این سی ای آر ٹی کی نقلی کتابیں چھاپے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یوپی پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں 35 کروڑ مالیت کی کتابیں برآمد کی گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران 6 پرنٹنگ پریس برآمد کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کتابوں کو میرٹھ سے دوسری ریاستوں اتراکھنڈ، دہلی، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان وغیرہ بھیجا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ یوپی کے دیگر اضلاع کو بھی یہ کتابیں بھیجی جا رہی تھیں۔ چھاپہ ماری کے دوران موقع سے ایک درجن ایک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اجے ساہنی کے مطابق سوشانت سٹی کے رہنے والے سچن گپتا کا پرتاپور تھانہ علاقہ کے گگول روڈ پر کتابوں کا گودام ہے۔ یہاں پر غیر قانونی طریقے سے کتابوں کو چھاپ کر سپلائی کی جاتی تھی۔‘‘

ایس ایس پی نے بتایا ’’ایک اطلاع کے مطابق پر ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مارا۔ چھاپہ ماری کے دوران موقع سے ایک درجن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گودام کو سیل کر کے موقع سے 35 کروڑ کی این سی ای آر ٹی کی کتابیں برآمد کی گئی ہیں۔

این سی ای آر ٹی کی کتابیں میرٹھ میں بڑے پیمانے پر چھاپی جا رہی تھیں ۔یہ کتابیں جب آرمی اسکول تک پہنچیں تو فوج نے اپنی سطح پر جانچ کرائی۔ اس کے بعد پتا چلا کہ یہ کتابیں میرٹھ کے پرتاپور علاقہ میں چھاپی جا رہی ہیں۔ چونکہ معاملہ سیول لائنز کا تھا اس لئے ریکٹ کی معلومات ایس ٹی ایف کو دی گئی۔ ایس ٹی ایف نے گروہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے جال بچھایا اور جمعہ کے روز میرٹھ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر این سی ای آر ٹی کی کتابیں برآمد کیں۔

سات سال پہلے بھی پکڑی گئی تھیں کتابیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی پرنٹنگ پریس سے سات سال قبل بھی بھاری تعداد میں نقلی کتابیں برآمد ہوئی تھیں۔ گودام اور پرنٹنگ پریس پر کارروائی کے بعد بی جے پی کے کئی قدآور رہنما دفاع میں اتر آئے ہیں۔ اس کے بعد ضلع کے اعلی افسران سے لگاتار سفارش کی جانے لگی۔ پرنٹنگ پریس کا مالک بی جے پی لیڈر سنجیو گپتا خود کو بیمار تک بتانے لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!